راجہ بشارت دیگر کے خلاف اراضی لین دین کیس، ملزموں کی حاضری مکمل نہ ہونے پر فیصلہ موخر
اسلام آباد (وقائع نگار) سینئر سول جج نصرمِن اللہ کی عدالت نے سابق وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت وغیرہ کے خلاف اراضی کی لین دین کیس میں ملزموں کی حاضری مکمل نہ ہونے پر فیصلہ موخر کر دیا۔ عدالت نے حاضری مکمل نہ ہونے پر محفوظ شدہ فیصلہ موخرکرتے ہوئے سماعت 30 جنوری تک کیلئے ملتوی کر دی۔