ورجینیا، 12 سال تک جبری مشقت سہنے والی پاکستانی خاتون رہا
ورجینا (این این آئی) ورجینیا امریکی وزارت انصاف کی کوششوں سے ورجینیا کی ایک فیملی کے 3 افراد کو پاکستانی خاتون سے جبری مشقت کروانے کے جرم میں جیل بھیجتے ہوئے متاثرہ خاتون کو رہا کردیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست ورجینیا کے عدالتی فیصلے کے بعد ایک ہی خاندان کے تین افراد کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔عدالت نے جیل بھیجے جانے والے تینوں افراد کو پاکستانی خاتون سے جبری مشقت کروانے کے جرم میں خاتون کو 2 لاکھ50 ہزار ڈالر جرمانہ ادا کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فیملی نے 2002 میں اپنے ایک بیٹے کی شادی متاثرہ خاتون سے کروائی تھی تاہم متاثرہ خاتون کے شوہر کے ملک سے باہر جانے کے بعد پاکستانی خاتون سیگزشتہ 12 سال سیجبری مشقت کروائی جارہی تھی۔