• news

پارلیمنٹ ہاؤس میں شارٹ سرکٹ،  حکام خرابی کو دور کرنے میں کامیاب 


اسلام آباد (نامہ نگار) پارلیمنٹ ہاؤس میں شارٹ سرکٹ کے بعد پیدا ہونے والی خرابی کو جانچنے اور اس کے تدارک کے لیے متعلقہ حکام  نے سخت محنت اور مسلسل کوششوں کے بعد خرابی کو دور کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی اور سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پارلیمنٹ ہائوس میں شارٹ سرکٹ کے باعث پیدا ہونے والی خرابی کو دور کرنے کے لیے کی گئی مجموعی کارروائیوں کی نگرانی کی اور آئندہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن