• news

پارلیمانی سیکرٹری عرفان ڈوگر کے خلاف 2 بھائیوں کو حبس بیجا میں رکھنے کے الزام میں مقدمہ


فاروق آباد (نامہ نگار/ نمائندہ خصوصی) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری سردار عرفان ڈوگر ایم این اے کے خلاف تھانہ صدر فاروق آباد پولیس نے دوکمسن بھائیوں کو حبس بیجا میں رکھنے کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق قصبہ پاپن جوڑیاں (راولپنڈی) کی رہائشی خاتون عابدہ بی بی نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کا سسر رکن قومی اسمبلی سردار عرفان ڈوگر کے ڈیرہ پر کام کرتا اور وہ اس پر تشدد کرتے، گالم گلوچ کرتے جس سے دلبرداشتہ ہوکر وہ ڈیرہ سے فرار ہو کر اپنے گھر چلا گیا مگر رکن قومی اسمبلی نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اس کے دو بیٹیوں عنصر علی اور سلمان علی کو ساتھ لے آئے اور ان سے نابالغ بچوں سے مشقت کرواتے اور ہمیں ان میں سے کسی سے بھی ملنے نہ دیا جاتا متعدد بار رابطہ کیا مگر ہم ہمیشہ ملے بغیر ہی چلے جاتے رہے  جس پر گذشتہ روز ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کو درخواست دی جنہوں نے ایس ایچ او تھانہ صدر فاروق آباد ظہیر عالم شاہ کو حکم دیا کہ فی الفور مقدمہ درج کیا جس پر سردار عرفا ن ڈوگر ایم این اے کیخلاف زیر دفعہ 363/367/368ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ رابطہ کرنے پر وفاقی پارلیمانی سیکرٹری عرفان ڈوگر نے بتایا کہ وہ دونوں بچے بالغ ہیں اور عرصہ سے کام کرتے ہیں انکی والدہ نے متعدد بار ایڈوانس پیسے لیے جب ان سے پیسے واپس مانگے تو بلیک میلنگ پر اتر آئی۔

ای پیپر-دی نیشن