• news

عمران خان کو کتنی سکیورٹی  ملنی چاہئے‘ ازسرنو جائزہ کا فیصلہ


لاہور (نمائندہ خصوصی) نگران پنجاب حکومت کا عمران خان کی رہائش گاہ پر تعینات سکیورٹی کا ازسرنو جائزہ لینے کا فیصلہ۔ عمران خان کو کتنی سکیورٹی ملنی چاہئے معاملہ ڈسٹرکٹ وصوبائی انٹیلی جنس کمیٹی میں جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق نگران پنجاب حکومت نے عمران خان کی رہائشگاہ پر تعینات سکیورٹی کا ازسرنو جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ عمران خان کو کتنی سکیورٹی ملنی چاہئے‘ اس بات کے تعین کے لئے معاملہ ڈسٹرکٹ و صوبائی انٹیلی جنس کمیٹی کو بھجوا دیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن