• news

پیزا کی سب سے بڑی دعوت میں  3 ہزار افراد 1000 پیزا کھا گئے


اوکلاہوما (نیٹ نیوز) امریکا میں دنیا کی سب سے بڑی پیزا پارٹی کا انعقاد کیا گیا جس میں حیرت انگیز طور پر تین ہزار افراد نے شرکت کی اور 1000 پیزا پیش کیے گئے۔ یہ تقریب اوکلاہوما یونیورسٹی کے ہال میں منعقد کی گئی جس میں تین ہزار سے زائد افراد شریک ہوئے۔ پیزا کمپنی کے مالک نے بتایا کہ وہ اس ریکارڈ کو توڑنے کے لیے گزشتہ 8 ماہ سے جدوجہد کر رہے تھے جس کی منصوبہ بندی کی جارہی تھی۔ اس طرح شرکاءکی غیرمعمولی تعداد آگئی اور بہت جلدی میں 1000 سے زائد پیزا تیار کئے گئے۔
پیزا پارٹی

ای پیپر-دی نیشن