• news

طالبان لڑکیوں کی تعلیم پر اشتعال انگیز پابندی واپس لیں: گوتریس


اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) اقوام متحدہ کے سکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے تعلیم کے عالمی دن کے مو قع پر پیغام میں تعلیمی نظام کو تبدیل کرنے کے عالمی عزم کو عملی شکل دینے کی ضرورت پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم (یواین ایس سی او) کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ اس سال تقریباً 244 ملین لڑکے اور لڑکیاں سکول نہیں جا رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہاکہ کم اور درمیانی آمدنی والے ممالک میں 10 سال کی عمر کے 70 فیصد بچے ایک سادہ متن پڑھنے اور سمجھنے سے قاصر ہیں۔ انہوں نے افغان حکام سے مطالبہ کیاکہ وہ وہ لڑکیوں کے لیے ثانوی اور اعلیٰ تعلیم تک رسائی پر اشتعال انگیزپابندی کو واپس لیں۔ ہم افغان لڑکیوں اور خواتین کے تعلیم کے حق کو برقرار رکھنے کے لیے عالمی برادری کو متحرک کرتے رہیں گے۔ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے حکومتوں پر زور دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ہر فرد سیکھنے کا موقع ملے۔

ای پیپر-دی نیشن