سویڈن واقعہ کیخلاف لاہور بار کی متفقہ قرارداد، کاپیاں ذمہ داروں کو بھیجیں گے
لاہور (خبرنگار) لاہور بار کے عہدیداروں کا اجلاس صدر بار رانا انتظار حسین کی زیر صدارت ہوا جس میں سینئر نائب صدر آصف گورایہ، نائب صدر ندیم انجم ، نائب صدر ماڈل ٹائون حادی حسین، نائب صدر کینٹ، فرخ خان ، سیکرٹری جنرل کفیل کھوکھر، سیکرٹری عمر وقاص، جوائنٹ سیکرٹری عاطف کمال، فنانس سیکرٹری طاہرہ شاہین، لائبریری سیکرٹری اے ڈی چودھری، ممتاز ملک، سابق کوآرڈینیٹر پاکستان بار مدثر چودھری، غلام مجتبیٰ چودھری، زین ارشد، رانان نعمان ، مجتبیٰ حیدر، اسامہ بن راشد ، زمان ڈوگر ودیگرنے شرکت کی۔ اجلاس میں صدر ختم نبوت لائرز فورم پاکستان غلام مصطفیٰ چودھری ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر قرارداد پیش کی ، جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔ قرارداد کی کاپیاں حکومتی اداروں اور ذمہ داروں کو بھجوائی جائیں گی۔ اجلاس میں ممبر لاہور بار ایسوسی ایشن محمد عمر اظہار کی بار رکنیت کی منسوخی کے متعلق قرارداد بھی متفقہ طور پر منظور کی گئی۔