• news

کرسی دیر سے لانے پر بھارتی وزیر کو غصہ ،کارکنوں کو پتھر دے مارا


نئی دہلی(این این آئی)بھارت کی ریاست تامل ناڈو میں حکمران جماعت کے وزیر کو کرسی لانے میں دیر کرنے پر بہت ہی جلدی غصہ آگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایس ایم نصر نامی وزیر بیٹھنے کے لیے کرسی دیر سے لانے پر تلملا اٹھے اور غصے میں آکر انہوں نے اپنی ہی جماعت کے کارکنوں پر پتھر پھینکے۔بھارتی وزیر کی یہ حرکت سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ان کے پیچھے کھڑے لوگ ان کی اس حرکت پر ہنستے بھی رہے۔سوشل میڈیا پر بھارتی وزیر کی اس حرکت پر تنقید بھی کی جارہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن