نقل و حمل میں نرمی ‘ درآمدی گندم کی آمد‘ قیمتوں میں کمی کا رجحان
رحیم یار خان (بیورو رپورٹ ) نگران پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی نقل و حمل میں نرمی اور درآمدی گندم کی پنجاب میں آمد کے بعد گندم کی قیمتوں میں ریکارڈ مندی کا رجحان۔ رحیم یار خان میں گزشتہ دو تین روز کے دوران گندم کی قیمتیں 300 روپے فی چالیس کلو گرام مندی کے بعد چار ہزار 200 روپے فی چالیس کلو گرام تک گر گئیں جبکہ توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ آئندہ چند روز کے دوران گندم کی قیمتوں میں مزید مندی کا رجحان سامنے آئے گا۔