کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے 3مشتبہ افراد کو گرفتارکرلیا
لاہور(نمائندہ خصوصی)کائونٹر ٹیررازم ڈیپار ٹمنٹ پنجاب نے کارروائی کر کے 3 مشتبہ افراد کوگرفتار کر لیا۔سی ٹی ڈی پولیس کے مطابق سی ٹی ڈی پنجاب نے انسپکٹر جنرل پولیس کی ہدایات پر کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے موثر طریقے سے نمٹنے کیلئے خفیہ اطلاعات پر صوبہ بھر کے مختلف اضلاع میں46کومبنگ اینڈ سرچ آپریشنز کے دوران46 علاقوںکو چیک کیا گیا '2694 مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ اور467افرادکا بائیو میٹرک چیک کیا گیا۔ ان کومبنگ آپریشنز کے دوران3 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے'پولیس نے گرفتار مشتبہ افراد کے خلاف لاہور'قادر آبادمنڈی بہائوالدین 'ظفروال ضلع نارووال اوردینہ جہلم میں4مقدمات درج کر کے ان کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ترجمان نے مزید کہاکہ کائونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ پنجاب پوری مستعدی سے محفوظ پنجاب کے اپنے ہدف پر عمل پیرا ہے اور دہشت گردوں اور ریاست دشمن عناصر کو سلاخوں کے پیچھے پہنچانے کی کوششوں میں کوئی کسر نہیں چھوڑے جائے گی۔