سی ٹی اوکا دورہ کلمہ چوک تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا
لاہور(نمائندہ خصوصی)سی ٹی او ڈاکٹر اسد ملہی کلمہ چوک کا دورہ کیا اور تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اسد ملہی کا کہنا تھا کہ شہر کی اہم و مصروف شاہراہوں، مقامات پر ترقیاتی و تعمیراتی کام جاری ہے۔ڈی سی لاہور، سی بی ڈی کے افسران بھی سی ٹی او لاہور کے ہمراہ موجود تھے۔افسران نے ری ماڈلنگ منصوبے کے کاموں میں پیش رفت کا جائزہ لیا، سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ کلمہ چوک انڈر پاس بند ہونے سے وقتی طور پر ٹریفک کا دباؤ رہے گا۔ انہوں نے شہریوں سے صبروتحمل و بردباری کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی۔