ہائیکورٹ : بڑی چھپکلی کا شکار ‘سیکرٹر ی جنگلات ‘لاء افسر سے تحریری جواب طلب
لاہور(سپیشل رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار حسین نے چھپکلی کی بڑی قسم کے غیر قانونی شکار کیخلاف درخواست پر تحریری حکم جاری کردیا، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بیرسٹر عزت فاطمہ نے درخواست میں سانڈے کے تیل کیلئے بڑی چھپکلی کے غیر قانونی شکار کی نشاندھی کی ، چھپکلی کی بڑی قسم کا شکار نہایت ظالمانہ طریقے سے کیاجاتا ہے، چھپکلی کی نایاب قسم کی ریڑھ کی ہڈی کو بیدردی سے توڑا جاتاہے، عالمی رپورٹ کے مطابق چھپکلی کی یہ بڑی قسم نایاب ہے، مفاد عامہ کی درخواست میں عدالت سے کارروائی کی استدعا کی گئی ہے، سیکرٹری جنگلات اور جنگلی حیات اس پر تفصیلی رپورٹ پیش کریں، لاء افسر 14 فروری تک تحریری جواب پیش کرنے کو یقینی بنائیں۔