• news

کرونا کے 12 نئے کیسز رپورٹ‘ 12 مریضوں کی حالت نازک


اسلام آباد(خبرنگار)ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے12 نئے کیس رپورٹ ہوئے نیز 12مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ قومی ادارہ صحت(این آئی ایچ)کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 4ہزار56کرونا ٹیسٹ کیے گئے۔ ٹیسٹ کی مثبت شرح 0.30 فیصد رہی۔ اس دوران ائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 12مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ملک بھر کے مختلف شہروں میں24گھنٹوں کے دوران کیے گئے ٹیسٹوں میں اسلام آباد میں390ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے ایک مریض کا ٹیسٹ مثبت آیا اور شرح 0.26فیصد ، بہاولپور میں133ٹیسٹوں میں سے2 ٹیسٹ مثبت اور شرح 1.50فیصد جبکہ لاہور میں 524ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 3ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں پر شرح 0.57فیصد رہی۔

ای پیپر-دی نیشن