• news

پاک چین تعلقات ہر گزرتے دن کیساتھ مضبوط ہور ہے ہیں: طلحہ محمود  


اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) چین کے نئے قمری سال کے موقع پر چائنا میڈیا گروپ کے زیر اہتمام پاکستان میں اسلام آباد میں ایک پروقار تقریب‘ جس میں مقامی اور چینی شائقین کی ایک قابل ذکر تعداد نے شرکت کی۔ وفاقی وزیر سینیٹر محمد طلحہ محمود  کے علاوہ  وزیراعظم کے معاون خصوصی ظفر الدین محمود، ریڈیو پاکستان کے سربراہ محمد طاہر حسن سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات موجود تھیں۔ سینیٹر طلحہ محمود نے پاکستانی حکومت اور عوام کی طرف سے چین کو نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان دیرینہ تعلق وقت کے گزرنے کے ساتھ مضبوط سے مضبوط تر ہوتا رہا ہے۔ چین پاکستان تعلقات کے نئے دور میں تاریخ ساز منصوبے سی پیک نے بنیادی ڈھانچے اور توانائی کے شعبوں میں کامیابیاں سمیٹی ہیں اور صنعتی، زرعی  اور سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کی سمت متعین کی جا چکی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن