• news

پنجاب پولیس انٹرن شپ پروگرام میں شریک افسروں کا دورہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی 


لاہور(نمائندہ خصوصی)پنجاب پولیس انٹرن شپ پروگرام کے شرکاء نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا مطالعاتی دورہ کیا۔اس موقع پرپولیس افسران کی سربراہی میں 33 شرکاء وفد کا حصہ تھے۔آپریشن کمانڈر ایس پی محمد عاصم جسرا نے وفد کو ادارے کی کارکردگی بارے بریفنگ دی۔وفد کو عوامی آگاہی کیمپئن، میڈیا مینجمنٹ اور ویمن سیفٹی ایپ بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ایس پی محمد عاصم جسرا نے وفد کو بتایا کہ پنجاب پولیس ویمن سیفٹی ایپ کو اب تک 2لاکھ سے زائد خواتین انسٹال کرچکی ہیں۔پولیس کو انویسٹی گیشن میں مدد کیلئے 18ہزار سے زائد ویڈیو شہادتیں دکھائی جاچکی ہیں۔پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی  دیگر صوبوں میں سیف سٹی پراجیکٹس کے حوالے سے معاونت کی جارہی ہے۔ سیف سٹی کا دائرہ کار بڑھانے کیلئے ہاوسنگ سوسائٹیز،شاپنگ مالزودیگر پرائیویٹ کیمروں کی میپنگ کا عمل جاری ہے۔ وفد نے شرکاء نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا سٹیٹ آف دی ارٹ جدید انفراسٹرکچر قابل دید ہے۔خواتین کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے بنائی گئی ویمن سیفٹی ایپ ضرور ڈاؤنلوڈ کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن