• news

  صوبے اسلام آباد پولیس تحقیقات کے معیار کو بہتر بنا ئیں : چیف جسٹس


اسلام آباد (وقائع  نگار) پولیس افسروں کے سیاسی بنیادوں پر تبادلوں کے خلاف کیس میں پنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخواہ حکومت نے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی۔ کیس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔ سپریم کورٹ نے کہا صوبوں سمیت اسلام آباد پولیس بھی آرڈر 2002 پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ صوبے اور اسلام آباد پولیس مقدمات کی تحقیقات کے معیار کو بہتر بنائے۔ پولیس کی غیر معیاری تحقیقات کی وجہ سے عدالتوں کو مقدمات کے فیصلے میں مسائل کا سامنا ہوتا ہے۔ جسٹس اطہر من اللہ نے کہا نیشنل پولیس بورڈ کا آخری اجلاس کب ہوا تھا؟۔ سارے صوبوں میں پولیس انوسٹی گیشن نیشنل پولیس بورڈ کے اجلاس نہ ہونے کی وجہ سے مسائل سامنے آ رہے ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا پولیس کی جانب سے جمع کرائی گئی تمام رپورٹس میں فنڈز نہ ملنے کا مسئلہ بتایا گیا‘ پولیس کو جاری ہونے والے فنڈز کے حوالے سے عدالت کو آگاہ کریں۔ عدالت نے اسلام آباد پولیس سے ایک ماہ میں تبادلوں کی  تفصیلات جمع کرانے کا وقت دیتے ہوئے سماعت ایک ماہ کیلئے ملتوی کر دی۔

ای پیپر-دی نیشن