بچوں کو بنیادی تعلیم سے آراستہ کرنا والدین کے ذمہ داری ہے: اقبال ڈار
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )سابقہ چیئرمین گیپکو یونین محمد اقبال ڈار نے کہا ہے کہ بچوں کو بنیادی تعلیم سے آراستہ کرنا تمام والدین کے ذمہ فرض ہے ، تعلیمی نظام میں استاد کا کردار اعلی درجے کی حیثیت رکھتا ہے۔ وہ ملت کا معمار اور طلبہ کا روحانی باپ ہوتا ہے، آئندہ نسلوں کی کردار سازی والدین کے بعد استاد کے ذمہ ہی ہوتی ہے چنانچہ مستقبل کے شہریوں کا بننا اور بگڑنا بہت حد تک استاد کی فکر اور کاوشوں پر منحصر ہوتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پرائیوٹ سکول کیمپس کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔