• news

شیخوپورہ: این اے 121 کے مختلف  دیہی علاقوں میںترقیاتی کاموں کا آغاز


شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) این اے 121 کے مختلف دیہی علاقوں میںترقیاتی کاموں کا آغاز کردیا گیا ہے جس کیلئے وزیر اعظم شہباز شریف نے 50کروڑ روپے کی گرانٹ جاری کی تھی گزشتہ روز سابق چیئرمین بلدیہ میاں امجد لطیف نے پی پی 141 کے امیدوار پیر سید سجاد حسین شاہ کے ہمراہ حلقہ کے مختلف علاقوں میں ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا ، اس موقع پر خطاب کرتے پیر سید سجاد حسین شاہ نے کہا کہ وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف کی وساطت سے ملنے والی گرانٹ سے حلقہ میں تعمیر و ترقی کے نئے دور کا آغا ز ہوگا جس سے دیہی علاقوں کی عوام کے دیرینہ مسائل حل ہونے کے ساتھ ان کا معیار زندگی بھی بلند ہو گا ، انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی پالیسیوں کی عملداری میں روڑے اٹکانے والے ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں ۔

ای پیپر-دی نیشن