• news

سعید وسیم طاہر جعفری کی زیر صدارت شیعہ مرکز شیخوپورہ میں میٹنگ 


شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) صدر شیعہ مرکز سعید وسیم طاہر جعفری کی زیر صدارت شیعہ مرکز شیخوپورہ میں میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں شیعہ کمیونٹی کو پیش نظر خطرات کا جائزہ لیا گیامیٹنگ میں ضلعی انتظامیہ کی شیعہ مکتب فکر کے لوگوں کو لاحق خطرات اور ضلعی انتظامیہ کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے شیعہ مکتب فکر کے لوگوں کو اپنے گھر اور ملک کو چھوڑنے پر مجبور ہونے کی شدید مذمت کی گئی ۔ میٹنگ میں شیعہ مرکز کے نائب صدر ظہیر الطاف پر ہونیوالے قاتلانہ حملے کی بھی شدید مذمت کی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن