قبل از وقت انتخابات کے دعوئوں کی کوئی حقیقت نہیں:اسلم وٹو
نواں کوٹ(نامہ نگار)مسلم لیگ (ن) کے رہنما وسابق یوسی چیئرمین ملک اسلم وٹو نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اپنی مدت پوری کرے گی قبل از وقت انتخابات کے دعوئوں کی کوئی حقیقت نہیں اتحادی حکومت ملک و قوم کی خدمت کا سفر جاری رکھے گی اور ملکی معیشت کی مضبوطی یقینی بنا کر دم لے گی تحریک انصاف نے اپنے چار سالہ دور حکومت میں معیشت کو تباہ کر دیا اور اب جمہوری اقدار کا جنازہ نکالا جارہا ہے ۔