لوڈشیڈنگ کے باعث کاروبار ٹھپ ہوگئے :رائے اکرام کھرل
فیروزوٹواں (نامہ نگار ) بجلی اور گیس کی لورڈشیڈنگ سے پیدا ہونے والے بحران کا ذمہ دار کون ہے مارکیٹوں دکانوں پر پہلے ہی کام نہ ہونے جیسا تھا اوپر سے لوڈشیڈنگ کا بم گرا کر غریب کاروباری لوگوں کی زندگی اجیرن بنا دی گئی ان خیالات کا اظہار سیاسی و سماجی شخصیت رائے اکرام کھرل نے میڈیا کے نمائندوں سے کیا ان کا مزید کہناتھا کہ تاجرمزدور اور عام آدمی پریشان ہیں مارکیٹوں میں اندھیرا چھایا ہوا ہے دوکانوں پربجلی نہ ہونے کی وجہ پر کام ٹھپ ہوگئے ہیں ۔