تحریک انصاف ملک کومعاشی طور پر مستحکم بنانا چاہتی ہے : خرم ریاض کاہلوں
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے سٹی جنرل سیکرٹری چودھری خرم ریاض کاہلوں ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف پاکستان کومعاشی طور پر مستحکم بنانا چاہتی ہے 13 سیاسی جماعتوں نے ملکر جو کردار ادا کیا ہے قوم اس سے بخوبی آگاہ ہو چکے ہیں نااہل حکمرانوںکو ملک وقوم سے کوئی غرض نہیں یہ صرف اپنی لوٹ مار کے مقدمات ختم کر رہے ہیں مسلم لیگ (ن) کی ذاتی مفادات کی سیاست کی بناء پر (ن) لیگی اور پیپلزپارٹی سمیت دیگر جماعتوں کے مرکزی رہنما تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کررہے ہیںسرگودھا سے پیر سید امین الحسنات شاہ کی تحریک انصاف میں شمولیت بڑی دلیل ہے ۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے صحافیوںسے گفتگو کرتے کیا اس موقع پر کارکنان کی بڑی تعدادبھی موجودتھی۔