• news

شیخوپورہ: صنعتی مزدوروں کو شہری دفاع کی تربیت دینے کیلئے تربیتی پروگرام 



شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) ڈسٹرکٹ افسر سول ڈیفنس وقار احمد چوہدری کی زیر نگرانی چیف انسٹرکٹر حنیف ورک نے مختلف مقامی صنعتوں کے مزدوروں کو شہری دفاع کی تربیت دینے کیلئے تربیتی پروگرام کا اہتمام کیا جس میں مزدوروں کو ہنگامی حالات سے نبرد آزما ہونے اور اپنی و ارد گردکے افراد کی جانیں بچانے کے حوالے سے بریفنگ اور عملی تربیت دی گئی، بعدازاں ڈسٹرکٹ افسر سول ڈیفنس وقار احمد چوہدری اور چیف انسٹرکٹر  حنیف ورک کی زیر قیادت شہری دفاع کی اہمیت اجاگر کرنے کی غرض سے ریلی بھی نکالی گئی جس میں صنعتی مزدوروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے وقار احمد چوہدری اور حنیف ورک نے کہا کہ شہری دفاع کی اہمیت واضح ہے انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے ضروری ہے کہ ہر شہری اس تربیت سے استفادہ کرے۔

ای پیپر-دی نیشن