فرقہ واریت ملک کیلئے زہر قاتل ہے: صفدرساہی
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)سابق ناظم چوہدری صفدر ساہی نے کہا ہے کہ فرقہ واریت ملک کیلئے زہر قاتل ہے عوام فرقہ وارانہ ہم آہنگی، مذہبی رواداری اور امن وا مان بر قرار رکھیں اور عقیدہ، مذہب اور فقہ کی بنیاد پر عوام کو آپس میں لڑانے اور اشتعال انگیزی پھیلانے والے عناصر کی سازشوں کو اپنے اتحاد سے ناکام بنا دیں، ناانصافی، زیادتی،ظلم وستم، استحصال اورانتقام کاراستہ صرف قانون کی حکمرانی اور انصاف کی فراوانی سے روکا جاسکتا ہے۔