• news

ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور میں سی ٹی سکین کیلئے استعمال ہونیوالے انجکشن کی قلت 


قصور(نمائندہ نوائے وقت)ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور میں انسولین کے بعد سی ٹی سکین کے لیے استعمال ہونے والا انجکشن بھی نایاب ہوگیا سٹی سکین کرانے والے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ سٹی سکین کے لیے استعمال ہونیوالہ ٹیکہ کئی ہفتوں سے ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور میں موجود نہیں جس کی وجہ سے دو ر دراز کے علاقوں سے سٹی سکین کروانے آنیوالے مریضوں کو پہلے تو سٹی سکین کرانے کے لیے کئی کئی روز تک اجازت نہیں ملتی اور اگر مل بھی جائے تو سٹی سکین عملہ انہیں یہ کہہ کر واپس بھیج دیتا ہے کہ ہمارے پاس انجکشن موجود نہیں ہے آپ یہ انجکشن خود سے لیکر آئیں جو کہ قصور میں کہیں سے نہیں ملتا اور اس کے لیے سپیشل لاہور جانا پڑتا ہے جس پر شہریوں نے الزام عائد کیا کہ ہسپتال والوں کے پاس متعلقہ انجکشن موجود ہوتے ہیں اور عملہ یہ انجکشن فروخت کردیتا ہے یا پھر سفارشی لوگوں کو ہی لگایاجاتا ہے اس سلسلہ میں ڈی ایم ایس ڈاکٹر فیاض احمد سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ محکمہ کو لکھ کر بھیجا ہوا ہے جودو تین دن میں مہیا کر دیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن