شیخوپورہ: ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کا آٹا سیلز پوائنٹس کا دورہ
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ڈاکٹر ظفر اقبال نے شہر میں آٹا کی سپلائی کا جائزہ لینے کی خاطر مختلف آٹا سیلز پوائنٹس کا وزٹ کیا اور آٹا کی فروخت کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دکانداروں کو ہدایت کی کہ وہ سبسڈی پر فراہم کیا گیا آٹا مقررہ سرکاری نرخوں کے مطابق فروخت کرنے کا سلسلہ پوری ایمانداری کے ساتھ جاری رکھیں کوتاہی کے مرتکب دکانداروں کے خلاف کڑی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔