علامہ اقبال پولو ٹورنامنٹ مزید 2میچوںکا فیصلہ
لاہور (سپورٹس رپورٹر) جناح پولو فیلڈز کے زیراہتمام تیسرا علامہ اقبال پولو ٹورنامنٹ کے دوسرے روز دو میچز کھیلے گئے جن میں ماسٹر پینٹس اور ایس کیو سی گولڈ پولو ٹیمیں فاتح رہیں۔ ماسٹرپینٹس کی ٹیم نے پلاٹینم ہومز /ماسٹر پینٹس کی ٹیم کو 10-9 سے ہرا دیا۔ ایس کیو سی گولڈ پولو ٹیم نے چار کورپس پولو ٹیم کو 7-5 سے ہرا دیا۔