• news

پاکستان  دیوالیہ کے قریب حال سری لنکا جیسا ہونے کا خدشہ فنانشل ٹائمز


  واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکی اخبار ’فنانشل ٹائمز‘ نے کہا ہے  پاکستان کی معیشت دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچ چکی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں زرمبادلہ کے ذخائر کم ہوگئے ہیں۔ جنوری کی 23 تاریخ کو ہونے والے بجلی کے ملک گیر بریک ڈاؤن نے مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔ پاکستان کو زر مبادلہ کی شدید قلت کا سامنا ہے اورکاروبار کو جاری رکھنا مشکل ہوگیا ہے۔ ملک  میں زرمبادلہ کے ذخائر 5 بلین ڈالرز سے بھی کم رہ گئے ہیں جو ایک مہینے کی امپورٹ سے بھی کم ہیں۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ  شہباز شریف کی حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان 7 بلین ڈالر کے امدادی پیکج پر مذاکرات تعطل کا شکار ہوگئے ہیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان کی معاشی صورتحال سنگین ہوگئی ہے اور پاکستان کا حال بھی سری لنکا جیسا ہونے کا خدشہ ہے۔ فنانشل  ٹائمز کے مطابق پاکستان میں بجلی کی بندش اور غیرملکی زر مبادلہ کی شدید کمی سے کاروبار کا چلانا مشکل ہو گیا ہے جبکہ حکام بڑھتے ہوئے بحران سے بچنے اور آئی ایم ایف کا پروگرام بحال کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی بندرگاہوں پر درآمدی اشیاء سے بھرے کنٹینر جمع ہورہے ہیں۔ برآمد کنندگان ڈالر حاصل کرنے میں ناکامی کی وجہ سے ادائیگیاں نہیں کر پا رہے۔ ٹیکسٹائل سمیت مختلف فیکٹریاں خام مال کی کمی اور توانائی کے مسائل کی وجہ سے بند ہورہی ہیں۔
فنانشل ٹائمز

ای پیپر-دی نیشن