• news

حکومت کا انتخابات نئی  مردم شماری  کے مطابق کرانے کیلئے الیکشن کمشن سے رجوع کرنے پر غور


اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) اتحادی حکومت میں شامل جماعتوں پاکستان مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام کی اعلیٰ قیادت کے مابین انتہائی اہم ملاقات میں عام انتخابات سے متعلق نئی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے عام انتخابات نئی ڈیجیٹل مردم شماری کے تحت کرانے پر غور شروع کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی آصف زرداری، مولانا فضل الرحمان اور دیگر اتحادیوں سے ملاقات میں اس حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ ملاقات میں پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات سے متعلق امور پر بھی مشاورت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے نئے انتخابات نئی مردم شماری پر کرانے کیلئے الیکشن کمشن سے رجوع کرنے پر بھی غور کیا ہے۔ وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کہہ چکے ہیں کہ مردم شماری کے نتائج  30 اپریل کو جاری ہوں گے۔ خیال رہے کہ الیکشن کمشن پہلے ہی کہہ چکا ہے کہ نئی مردم شماری کے  بعد نئی حلقہ بندیوں میں چھ ماہ لگیں گے۔ پنجاب اسمبلی کے 90 دن  14 اپریل اور خیبرپختونخوا کے 18 اپریل کو پورے ہو رہے ہیں۔ ملاقات میں وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر برائے اقتصادی و سیاسی امور ایاز صادق اور وزیر ریلوے سعد فریق بھی شامل تھے۔ ملکی سیاسی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔
حکومتی اتحادی 

ای پیپر-دی نیشن