پاور بریک ڈاؤن فریکوئنسی میں اتار چڑھاؤ سے ہوا، ابتدائی رپورٹ
اسلام آباد (نامہ نگار/ چوہدری شاہد اجمل) ملک گیر پاور بریک ڈاون کی انکوائری کے معاملے پر وزیر اعظم کی ہدایت پر چار رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک کمیٹی کے کنوینئر مقرر کیے گئے ہیں۔ وزارت توانائی نے کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ کمیٹی پاور بریک ڈائون کی وجوہات اور ذمہ داروں کا تعین کرے گی۔ کمیٹی میں سیکرٹری پاور، قائد اعظم تھرمل پاور کے سی ای او، ہائی ٹیک انسٹی ٹیوٹ ٹیکسلا کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر طاہر ندیم ملک شامل ہیں۔ کمیٹی مستقبل میں ایسے واقعات سے نمٹنے کیلئے سفارش بھی تیار کرے گی۔ ادھر دو روز قبل ملک میں ہونے والے بجلی کے بڑے بریک ڈائون پر این ٹی ڈی سی نے ابتدائی رپورٹ تیار کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق این ٹی ڈی سی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ فریکوئنسی میں اتار چڑھائوکے باعث 500 کے وی ٹرانسمیشن لائنز پر ٹرپنگ ہوئی، ٹرپنگ کی وجہ سے این ٹی ڈی سی اور کے الیکٹرک کا سسٹم متاثر ہوا، سسٹم متاثر ہونے سے 11 ہزار 356 میگا واٹ بجلی سسٹم سے نکل گئی، بریک ڈاون سے پہلے سسٹم کی فریکوئنسی 50 میگا ہرٹز تھی ، فریکوئنسی اچانک بڑھ کر 50.75 میگاہرٹز تک پہنچ گئی، فریکوئنسی کے اچانک بڑھنے سے سسٹم پر لوڈ اور وولٹیج غیر متوازن ہوئے ، بنیادی فالٹ گڈو ٹرانسمیشن لائنز میں آیا، تربیلا ، منگلااور وارسک سے بحالی کا عمل فوری شروع کیا گیا ، تربیلا ، منگلا اور وارسک میں متعدد بار ٹرپنگ ہوئی۔
بریک ڈائو