• news

لندن میں ملاقات، نواز شریف نے امیر مقام کو ضلعی کمیٹیاں بنانے کا حکم دیدیا 


لندن (عارف چودھری) سابق وزیراعظم نواز شریف نے امیر مقام کو ضلعی سطح پر کمیٹیاں بنانے کا حکم دے دیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف کے مشیر امیر مقام نے لندن میں پارٹی قائد نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات کی۔ اس دوران خیبر پختونخوا کے الیکشن پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کمیٹیاں ہر ضلع کے بنیادی مسائل کی نشاندہی کریں گی۔ مریم نواز ہر ضلع میں کنونشن کریں گی اور کمیٹیاں تمام مسائل کی نشاندہی کریں گی۔ ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام ناراض لیگی ارکان کو منایا جائے گا، تحفظات کو فوری دور کیا جائے گا۔ اہم ملاقات میں دیگر اتحادیوں سے بھی رابطہ تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ مشکل وقت میں ساتھ دینے والے دیرینہ ورکرز کو الیکشن میں ٹکٹ جاری ہوں گے۔ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز یکم فروری سے سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کریں گی۔
لندن ملاقات 

ای پیپر-دی نیشن