شیر کی گھاس کھاتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
خرطوم (نیٹ نیوز) سوڈان کے دارالحکومت خرطوم کے چڑیا گھر میں شیر کے گھاس کھانے کی ویڈیو وائرل ہونے لگی۔ چڑیا گھر انتظامیہ کا کہنا ہے ویڈیو فوٹو شاپ نہیں تاہم حیران ہونے کی ضرورت نہیں، کیونکہ شیر بھی کبھی کبھار گھاس پھوس کھاتے ہیں۔ اس سے گوشت ہضم کرنے میں مدد ملتی ہے۔