• news

ہائیکورٹ نے نجی سکول میں تشدد واقعہ کی ویڈیوز بلاک، میڈیا کوریج سے روک دیا  


لاہور( این این آئی)لاہور ہائیکورٹ نے ڈیفنس کے نجی سکول میں ساتھی طالبات کے تشدد کا نشانہ بننے والی طالبہ کی ویڈیوز بلاک کروانے کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے بچیوں سے متعلق آئندہ میڈیا کو کوریج سے روک دیا جبکہ عدالت نے وفاقی حکومت ،پیمرا اور مختلف ٹی وی چینلز کے بیورو چیفس کو نوٹسز جاری کر دئیے ۔درخواست گزار کے وکیل کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ ٹی وی چینلز پر چلائی گئی ویڈیو میں درخواست گزار کا چہرہ بالکل واضح اور یہ ویڈیو واقعے کا مسخ شدہ حصہ ہے، لڑائی کا واقعہ تعلیمی مخالفت میں پیش آیا، میڈیا نے لڑکیوں کے چہرے چھپائے بغیر نشر کئے، کمسن لڑکیوں کی شناخت نہ چھپانا ان کی ذاتی زندگی کیلئے خطرناک ہوسکتا ہے، چینلز پر فوٹیج نشر ہونے سے درخواست گزار کی تضحیک ہوئی، دنیا بھر میں کمسن  بچوں کی شناخت چھپائے جانے کا قانون بھی موجود ہے، چینلز کو ویڈیو چلانے سے روکنے، معافی مانگنے کیلئے پیمرا کو درخواست دی لیکن کارروائی نہیں ہوئی۔ استدعا ہے کہ تمام ٹی وی چینلز کو ویڈیو ڈیلیٹ کرنے کا حکم دیا جائے اورتمام ٹی وی چینلز کو ویڈیو نشر کرنے پر معافی مانگنے کا بھی حکم دیا جائے۔ درخواست گزار کی جانب سے مزید استدعا کی گئی کہ زیرسماعت کیس میں فریقین کی شناخت ظاہر کرنے سے بھی روکا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن