فوری الیکشن نہ ہوئے توقحط زدہ قوم کے غضب کے آگے کوئی نہیں کھڑاہوسکے گا: شیخ رشید
لاہور( این این آئی) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جو ضمیر برائے فروخت کے نام سے حکمران بنائے گئے تھے انہوں نے ملک برائے فروخت کے بورڈ لگا دئیے ،گرفتاریاں جیلیں اور مقدمات حکومت کو کوئی فائدہ نہیں پہنچا سکتے ،اگر کچھ دن گزارنے ہیں تو معیشت ٹھیک کرنی ہوگی ۔ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ آئی ایم ایف کا مسئلہ کھٹائی میں ہے ،صوبائی الیکشن 90 دن میں نہ کرانا خطرے کی گھنٹی ہے،200کا ڈالرد ینے والے ارسطوڈار نے250کا ڈالرکرنے کی اجازت دیدی ہے ،ایل سیز کھل نہیں رہی ،بینکوں میں بھونچال ہے ،لوگ دھکے کھا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سب ڈرامے ایک نااہل حکومت کو مسلط رکھنے کے لیے کیے جا رہے ہیں ،فوری الیکشن نہ ہوئے توقحط زدہ قوم کے غضب کے آگے کوئی نہیں کھڑاہوسکے گا،رہے گا نام اللہ کااورراج کرے یگی خلق خدا۔