• news

سی ٹی ڈی نے پنجاب بھر سے 10 مشتبہ افراد پکڑ لئے، نامعلوم مقام پر منتقل 


لاہور (نامہ نگار) کائونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے صوبہ بھر سے10 مشتبہ افراد کوگرفتار کر لیا ہے۔ سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاعات پر صوبہ بھر کے مختلف اضلاع میں 44کومبنگ اینڈ سرچ آپریشنز کے2568 مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ اور429  افرادکا بائیو میٹرک چیک کیا اور 10 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے گرفتار مشتبہ افراد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ ان میں لاہور کے گجرپورہ کرول جنگل سے 5، شیخوپورہ، جہلم سے دو، دو جبکہ ملکوال سے  ایک مشتبہ شخص گرفتارکیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن