• news

جامعہ الازہر کی سوئیڈن  اور  نیدرلینڈ کی مصنوعات کے بائیکاٹ کی اپیل


قاہرہ (این این آئی )مصر کی جامعہ الازہر نے مسلمانوں سے سوئیڈن اور نیدرلینڈز کی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سوئیڈن میں چند روز قبل قرآن مجید کی بیحرمتی کی گئی تھی جس پر جامعہ الازہر نے اس کی مصنوعات کے بائیکاٹ کا کہا ہے۔دائیں بازو کے رہنما راسموس پالودان نے اسٹاک ہوم میں ترک سفارتخانے کے باہر قرآن مجید کی بیحرمتی کی تھی۔جامعہ الازہر نے کہا کہ قرآن کی بیحرمتی جرم ہے، دونوں ممالک کا بائیکاٹ کرنا مناسب ردعمل ہوگا۔جامعہ کا کہنا تھا کہ ان ممالک نے آزادی اظہار رائے کا نعرہ بلند کرکے یہ وحشیانہ جرم سرزد کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن