26 روزہ سینٹ اجلاس ،صرف 12 نشستیں: 43.92 فیصد ایجنڈا آئٹمز ادھورے
اسلام آباد (خبر نگار) پلڈاٹ نے سینٹ کے 321ویں اجلاس کا تجزیہ کیا جو 26 ستمبر کو شروع ہوا اور اسے 21اکتوبر کو ملتوی کر دیا گیا۔26 دنوں پر محیط اجلاس کے دوران صرف12 نشستوںکا انعقاد ہوا۔ یہ اجلاس 25 گھنٹے39 منٹ تک چلا، جس کا اوسط وقت فی نشست 2 گھنٹے8 منٹ تھا۔ اجلاس کی طویل ترین نشست پیر26 ستمبر کو ہوئی جب ایوان کی کارروائی 4 گھنٹے12 منٹ تک ملتوی کر دی گئی۔ مختصر ترین نشست14 اکتوبر بروز جمعہ کو منعقد ہوئی جب ایجنڈے کے 95.24 فیصد آئٹمز باقی رہ گئے اور ایوان کو صرف6 منٹ کے بعد کورم کی کمی کے باعث ملتوی کر دیا گیا، حالانکہ اس دن41 سینیٹرز کی موجودگی ریکارڈ کی گئی تھی۔ سیشن کے دوران نشست شروع کرنے میں اوسطا5 منٹ کی تاخیر ہوئی۔321 ویں اجلاس کے دوران اوسطا43.92 فیصد ایجنڈا آئٹمز باقی رہ گئے اور سینٹ12 اجلاسوں میں اپنے ایجنڈے کے صرف 56.08 فیصد آئٹمز کو نمٹا سکی۔ 6 بار کورم کی نشاندہی کی گئی۔