مصنوعی مہنگائی، پیسہ مافیاز کے اکا¶نٹس میں ڈالا جا رہا ہے: سراج الحق
لاہو ( خصوصی نامہ نگار ) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ قوم کو تقسیم کرنے والے ملک کے دشمن، کرپٹ حکومتیں برائی کی جڑ ہیں۔ موجودہ نظام گلا سڑا اور مردہ ہے، جس میں کمزور کو انصاف نہیں ملتا۔ فرسودہ نظام کے تعفن کی وجہ سے پورا ملک متاثر ہو رہا ہے۔ گزشتہ پانچ برسوں میں کسی کا احتساب ہوا نہ کوئی ادارہ ٹھیک ہوا۔ مصنوعی مہنگائی سے عوام کی جیبوں سے پیسہ نکال کر مافیاز کے اکاو¿نٹس میں ڈالا جا رہا ہے۔ بتایا جائے کہ اب تک لیے گئے بیرونی قرضے کہاں خرچ ہوئے، بند کمروں میں فیصلے عوام کو منظور نہیں۔ پورے ملک میں بیک وقت انتخابات ہوں جس کے لیے صوبوں سمیت مرکز میں بھی نگران سیٹ اپ تشکیل دیا جائے۔ قومی انتخابات کے لیے تمام قومی سیاسی جماعتیں مذاکرات کا آغاز کریں۔ علما منبر و محراب سے کرپٹ نظام اور اس کے سہولت کاروں کے خلاف جہاد کریں۔علما جدید اسلامی اور فلاحی ریاست کی تشکیل میں کردار ادا کریں اور جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔ وہ منصورہ میں ”اسلامی پاکستان ہی خوشحال پاکستان ہے“ کے موضوع پر علما کنونشن سے خطاب کر رہے تھے۔ جمعیت اتحاد العلما اور جماعت اسلامی لاہور نے کنونشن کا انعقاد کیا تھا۔ قبل ازیں امیر جماعت نے منصورہ میں مرکزی الیکشن سیل کے اجلاس سے بھی خطاب کیا۔ نائب امیر لیاقت بلوچ کی سربراہی میں قائم ہونے والے سیل کا جمعرات کو پہلا اجلاس ہوا جس میں سندھ خصوصی طور پر کراچی کے بلدیاتی انتخابات، دو صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد کی صورت حال، ”گوادر کو حق دو تحریک“، آئندہ الیکشن کو شفاف بنانے کے لیے الیکشن کمشن کو تجاویز بھیجنے سمیت دیگر تنظیمی امور بھی زیربحث آئے۔
سراج الحق