• news

فارن فنڈنگ کیس: پی ٹی آئی رہنما طارق شفیع کی عبوری ضمانت منظور


لاہور (خبر نگار) لاہور بنکنگ جرائم کورٹ نے پی ٹی آئی کے خلاف فارن فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی رہنما طارق شفیع کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔ عدالت نے دس لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا۔ پی ٹی آئی رہنما مبشر احمد نے درخواست ضمانت واپس لے لی۔ بنکنگ جرائم کورٹ کے جج اسلم گوندل نے کیس پر سماعت کی۔ ملزمان کی جانب سے رانا معروف خان ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے اور عدالت کو بتایا کہ شریک ملزم حامد زمان کی بعد از گرفتاری ضمانت منظور ہو چکی ہے۔ ممنوعہ فارن فنڈنگ کا الزام غلط ہے، تمام ریکارڈ ایف آئی اے کے پاس موجود ہیں، ہم بے گناہ ہیں، پھر بھی گرفتاری کا ڈر ہے۔ عبوری ضمانت منظور کی جائے۔ شامل تفتیش ہونا چاہتے ہیں، ملزمان ایف آئی اے نے حماد زمان ، مبشر احمد اور طارق شفیع سمیت دیگر کے خلاف ممنوعہ فارن فنڈنگ کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن