ڈی سی کی کھلی کچہری، سائلین کے مسائل سنے
لاہور(خبرنگار)ڈی سی لاہور محمد علی نے کھلی کچہری میں آئے ہوئے سائلین کے مسائل کو سنا۔انہوں نے کہا کہ کھلی کچہری میں 10 سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں۔ڈی سی لاہور محمد علی نے درخواستوں کو موقع پر حل کروایا اور افسران سائلین کے مسائل کو حل کریں۔علاوہ ازیں ڈی سی لاہور محمد علی نے اراضی ریکارڈ سنٹر والٹن کا دورہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر کینٹ خالد عباس بھی ڈی سی لاہور کے ہمراہ تھے۔