خواجہ غریب نواز ؒ کے عرس کی تقریب آج سے شروع ہوگی
لاہور ( کلچرل رپورٹر) حضرت خواجہ معین الدین چشتی المعروف خواجہ غریب نواز ؒکے سالانہ عرس کی تقریب خواجہ محمد سہیل چشتی کی سرپرستی میں آج شاہدرہ ٹاؤن میں شروع ہوگی۔ تقریب کا آغاز حافظ حارث سہیل چشتی تلاوت کلام پاک سے کریں گے۔ اس کے بعد محفل ذکر و فکر، ختم خواجگان، چادر مبارک اور خواجہ محمد سہیل چشتی کا خصوصی بیان ہوگا ۔محفل سماع کل رات منعقد ہوگی۔ تقریب کے اختتام پر خواجہ محمد سہیل چشتی اُمت مسلمہ اور ملکی سلامتی کے لئے دعا کرینگے۔