عامر احمد خان کا ایل ڈی اے ون ونڈو سیل کا دورہ ،مسائل دریافت کئے
لاہور(خبرنگار)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل عامر احمد خان نے ایل ڈی اے ون ونڈو سیل کا اچانک دورہ کیا اور شہریوں سے ان کے مسائل بارے دریافت کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے ون ونڈو سیل میں آئے شہریوں، بزرگ افراداور خواتین کے مسائل سن کر متعلقہ ڈائریکٹرز کو ان کے حل کے لیے فوری احکامات جاری کیے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے عامر احمد خان نے کہا کہ ون ونڈو سیل میں شہریوں کو ایک ہی چھت تلے تمام سہولیات دستیاب ہیں۔ شہری ایل ڈی اے سے متعلقہ امور کے لیے ون ونڈو سیل سے بآسانی مستفید ہو سکتے ہیں۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے ون ونڈو سیل میں دستیاب سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔