وزیر مملکت برائے صنعت و پیداوار نے کھاد کے بحران سے نمٹنے کیلئے سفارشات طلب کر لیں
لاہور( کامرس رپورٹر) وزیر مملکت برائے صنعت و پیداوار تسنیم احمد قریشی نے ملک میں کھاد کے بحران سے نمٹنے کیلئے فرٹیلائزر ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کیلئے سفارشات طلب کر لیں۔نیشنل فرٹیلائزر کارپوریشن آف پاکستان میں ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزیر مملکت تسنیم قریشی نے کہا کہ کسانوں کی سہولت کیلئے تمام کھادوں کی قیمتوں، طلب اور رسد کو چیک کرنے کا ایک طریقہ کار ہونا چاہیے۔