بلاول کی بہترین سرمایہ کاری کی بدولت یو اے ای نے بڑی سرمایہ کاری کا اعلان کیا، اشرف بھٹی
لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے عرب امارات کے کامیاب دورہ اور بہترین سفارت کاری کی وجہ سے یو اے ای نے پاکستان میں بہت بڑی سرمایہ کاری کرنے کااعلان کردیا ہے جبکہ پاک ایران راہداری گیٹ کوبھی بلاول بھٹو زرداری کی کامیاب سفارت کاری کے نتیجے میں کھول دیا گیا ہے۔