• news

ایلومینیم ، گیلیم کا بنیادی ذریعہ باکسائٹ کا ویلیو ایڈیشن صنعتی شعبے کو مضبوط بنا سکتا ہے:یعقوب شاہ


اسلام آباد(آئی این پی)ایلومینیم اور گیلیم کا بنیادی ذریعہ باکسائٹ کا ویلیو ایڈیشن صنعتی شعبے کو مضبوط بنا سکتا ہے، سرگودھااورخوشاب میں باکسائیٹ کے ذخائر موجود، باکسائٹ کی عالمی مارکیٹ کا حجم 15.60 ارب ڈالر ، مارکیٹ لیڈرز میں چین، آسٹریلیا، ہندوستان، برازیل اور گنی شامل،بائر پروسیس پلانٹ میں 1.2ملین ٹن سالانہ فیڈ کے ساتھ اچھی مقدار میں ایلومینا نکالا جا سکتا ہے۔ماہر ارضیات، ماربل اینڈ گرینائٹ ،معدنیات کی قومی کونسل کے رکن اور پاکستان منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن میں ارضیات کے سابق جنرل منیجر یعقوب شاہ نے کہاکہ باکسائٹ ایک چٹان کا ذریعہ ہے جو تلچھٹ کی چٹانوں میں بنتا ہے۔ یہ ایلومینا کا پرنسپل ایسک ہے اور خوشاب میں اس کے بڑے ذخائر ہیں۔ اگرچہ سرکاری سطح پر یہ کان اچھی طرح سے تیار نہیں ہے لیکن نجی کمپنیاں یا لوگ اس کی کان کنی کر رہے ہیں۔ قیمت میں اضافے کے بعد اس کا مقامی طور پر نکالا جانا اور برآمد کرنا پاکستان کے لیے زرمبادلہ کا ایک ذریعہ بن سکتا ہے، لیکن سب سے اہم بات یہ ہے کہ ایک مناسب فریم ورک کے ساتھ شروعات کی جائے۔

ای پیپر-دی نیشن