• news

پنجاب نگران کابینہ کے  2 ارکان نے گاڑیاں واپس بھجوا دیں


لاہور (این این آئی) پنجاب کی 8 رکنی نگران کابینہ کو سرکاری گاڑیاں پہنچا دی گئیں جن میں سے دو ارکان نے سرکاری گاڑیاں واپس بھجوا دیں۔ نگران وزراء ایس ایم تنویر اور ابراہیم حسن مراد نے سرکاری گاڑیاں واپس بھجوا دی ہیں۔ خیال رہے کہ دو روز قبل پنجاب کے نامزد 11نگران وزراء میں ایس ایم تنویر، ڈاکٹر جاوید اکرم، ابراہیم مراد، بلال افضل، ڈاکٹر جمال ناصر، منصور قادر، سید اظفر علی ناصر اور عامر نے حلف اٹھایا۔

ای پیپر-دی نیشن