میٹرک ، انٹر کا نظام تبدیل ، سال میں 2 امتحان ، کوئی فیل نہیں ہوگا
اسلام آباد (چوہدری شاہد اجمل) ملک بھر میں میٹرک، انٹر کا امتحانی نظام مکمل طور پر تبدیل کر دیا گیا۔ آئی بی سی سی ذرائع کے مطابق نئے نظام کے مطابق میٹرک، انٹر کے امتحان سال میں 2 دفعہ ہونگے، پہلا امتحان اپریل/مئی اور دوسرا اکتوبر نومبر میں ہو گا۔ نئے گریڈنگ سسٹم میں کوئی فیل نہیں ہوگا۔ ایف گریڈ ختم کر دیا گیا ہے۔ 2024 سے مارکس شیٹ (رزلٹ کارڈ) پر نمبر نہیں لکھے جائیں گے۔ جبکہ پرائیویٹ سٹوڈنٹس بھی میٹرک، انٹر سائنس میں کر سکیں گے۔ اسی طرح سے نئے نظام کے مطابق نویں میں داخلہ کے لیے عمر کی حد کم کر دی گئی، بورڈ کی مقرر کردہ عمر کی حد سے کم (دو تین سال کی رعایت کے ساتھ) والا طالب علم بھی نویں جماعت میں داخلے کا اہل ہوگا۔ اسی طرح سے پریکٹیکلز کا نظام بھی تبدیل ہو گیا ہے،2025 سے پروجیکٹ بیسڈ یا اے ٹی پی بیسڈ پریکٹیکلز ہوں گے۔ سیپلی ٹیگ ختم کر دیا گیا ہے۔ دوسرا سالانہ امتحان دینے والے طالب علم کی مارکس شیٹ میں سپلیمنٹری نہیں لکھا جائے گا۔