• news

پنجاب میں مزید اکھاڑ پچھاڑ ، 14 آر پی اوز ، کمشنر لاہور ، راولپنڈی ، گوجرانوالہ تبدیل 

اسلام آباد‘ راولپنڈی‘ لاہور (نمائندہ خصوصی‘ اپنے سٹاف رپورٹر سے‘ این این آئی) کمشنر لاہور ڈویژن عامر جان کو عہدے سے ہٹا کر ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم، سپیشل سیکرٹری (بجٹ اینڈ ریسورسز) چوہدری محمد علی رندھاوا کو تبدیل کرکے کمشنر لاہور ڈویژن  تعینات، کمشنر ملتان اشفاق احمد کو عہدے سے ہٹاکر ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم، تقرری کے منتظر محمد عبدالعامر خٹک کمشنر ملتان ڈویژن تعینات، سپیشل سیکرٹری ہاؤسنگ اربن ڈویلپمنٹ ناصر محمود بشیر کو تبدیل کرکے کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن تعینات، ثاقب منان کمشنر راولپنڈی کو عہدے سے ہٹا کر ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم، لیاقت علی چٹھہ کمشنر راولپنڈی ڈویژن تعینات ،کمشنر گجرات ڈویژن احمد کمال مان کو عہدے سے ہٹاکر ایس اینڈ جی اے رپورٹ کرنے کا حکم، کمشنر گوجرانوالہ غلام فرید کو عہدے سے ہٹا کر ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم ، ممبر (ٹیکسز)بورڈ آف ریونیو نوید حیدر شیرازی کو تبدیل کرکہ کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن تعینات ،نوید حیدر شیرازی کو کمشنر گجرات کا اضافی چارج بھی دیدیا گیا ،کمشنر ساہیوال جاوید اختر محمود کو عہدے سے ہٹا کر ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم ،شعیب اقبال سید کو کمشنر ساہیوال ڈویژن تعینات ،کمشنر فیصل آباد محمد شاہد نیازکو تبدیل کرکہ چیف سیٹلمنٹ کمشنر بورڈ آف ریونیو پنجاب تعینات کردیا گیا۔ کمشنر ملتان ڈویژن اشفاق احمد کو او ایس ڈی بنا دیا گیا۔ کمشنر گجرات احمد کمال کو بھی او ایس ڈی بنا دیا گیا۔ ڈی جی چائلڈ پروٹیکشن بیورو پنجاب علی ارشد سے عہدے کا چارج واپس لے کر ایس اینڈ جی اے ڈی رپوٹ کرنے کی ہدایت، ڈئریکٹر ایڈمن چائلڈ پروٹیکشن بیورو پنجاب ذولفقار احمد بھون کو ڈی جی چائلڈ پروٹیکشن بیورو پنجاب کا اضافی چارج تفویص، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ پنجاب اسد اﷲ خان کو ایک ماہ کی چھٹی دے دی گئی سیکریٹری ہائیر ایجوکیشن پنجاب احمد رضا سرور کو ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ پنجاب کا اضافی چارج تفویض،ایڈیشنل انسپکٹر جنرل ساؤتھ پنجاب ملتان  صاحبزادہ محمد شہزاد سلطان کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کے ہدایت ،ڈی آئی جی کرائم انوسٹی گیشن برانچ مقصود الحسن کو ایڈیشنل انسپکٹر جنرل ساؤتھ پنجاب ملتان،آر پی او فیصل آباد سرفراز احمد فلکی کو  ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت،ڈی آئی جی ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ عابد خان کو ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد،آر پی او راولپنڈی ناصر محمود ستی کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت ،ریجنل پولیس آفیسر ڈی جی خان سید خرم علی کو آر پی او راولپنڈی،آر پی او شیخوپورہ ڈاکٹر انعام وحید کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت ،ڈی آئی جی وی وی آئی پی سیکیورٹی اسپیشل برانچ بابر سرفراز الپا کو ریجنل پولیس آفیسر شیخوپورہ ،ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا اظہر اکرم کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت ،ڈی آئی جی پولیس لوجسٹک اینڈ پروکرمیینٹ شارق جمال صدیقی کو ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا تعینات کر دیا گیا آر پی او بہاولپور منیر احمد ضیا کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کے احکامات،ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹررائے بابر سعید کو ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور تعینات کر دیا گیا ،آر پی او ساہیوال مرزا فاران بیگ کو محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کے احکامات ،ڈی آئی جی سیکورٹی ڈویژن لاہورمحبوب راشد کو آر پی او ساہیوال تعینات کر دیا گیا ڈی پی او ڈی جی خان محمد اکمل کو آرپی او ڈی جی خان کا اضافی چارج دیدیا گیا۔ محمد اقبال چودھری میڈیا کنسلٹنٹ پنجاب جرنلسٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کو فارغ کردیا ،منصور آفاق سیکرٹری/ڈائریکٹر باب اقبال لاہور کو ڈی نوٹیفائی کردیا گیا،محمد اصغر عبداللہ ڈائریکٹر بورڈ آف ایڈوانس منٹ آف لٹریچر لاہور کو فارغ کردیا،باب پاکستان فاؤنڈیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹر کو فارغ کردیا گیا۔ ملک ندیم عباس، امین ذوالقرنین، عادل پرویز، سعدیہ سہیل، نسیم شاہد کوبھی فارغ کردیا ،محمد اصغر، محمد فیصل انور کو بورڈ سے فارغ کردیا گیا ، ایم این اے رخسانہ نوید کو باب پاکستان فاؤنڈیشن سے فارغ کردیا۔پنجاب جرنلسٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹر کو بھی تحلیل کردیا ،ساجد احمد خان، منان خان، زینب عمر کو بھی بورڈ سے فارغ کردیا گیا،شاہدہ نوید کنسلٹنٹ، زبیہ اللہ ناگرہ کنسلٹنٹ،اقصا افتخارٹاؤن پلانر ، محمد ارشد خان کنسلٹنٹ پنجاب جرنلسٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کو فارغ کردیاگیا۔پولیس سروس کے گریڈ21کے پنجاب میں تعینات افسرفاروق مظہر کو  تبدیل کرکے اسٹیبلشمنٹ رپورٹ کر نے ہدائیت کی گئی ہے ،پولیس سروس کے گریڈ20کے افسر  ہمایوں بشیر تارڑ کو جو اس وقت ایف آئی میں تعینات ہیں کو  تبدیل کر کے  ان کی خدمات صوبہ  پنجاب کے سپرد کر دی گئیں،دریں اثنا ایف  بی آر  نے گریڈ20کے پانچ افسر تبدیل کر د ئے شازیہ مظہر کو کمشنر اپیل کراچی ، محمد اعجاز کو کمشنر اپیل کراچی، عبدالحمید کو ڈائریکٹر لاء کراچی تعینات بھی کیا گیا ہے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی کے حکم پر چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مرتضیٰ، ڈپٹی چیئرمین ملک محمد علی اعوان سمیت آرڈی اے کے گورننگ بورڈ کے اراکین میجر (ر)محمد لطاسب ستی، جاوید کوثر، نسرین طارق راجہ خرم زمان ،راجہ محمد ارشد کو ان کے عہدوں اور ذمہ داریوں سے سبکدوش کردیا گیا اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کردیئے گئے۔ایف آئی اے کے تین اور اور وفاقی پولیس کے ایک افسر کے تبادلے کردیئے گئے ایف آئی اے سے ڈی آئی جی ہمایوں بشیر تارڑ، ایس ایس پی ڈاکٹر سردار غیث گل خان، ایس پی ناصر محمود اوراسلام آباد پولیس سے ایس ایس پی عمر رضوان گوندل کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد کردی گئیں۔

ای پیپر-دی نیشن