بابر غوری کی حفاظتی ضمانت منظور وارنٹ گرفتاری بھی معطل
کراچی(این این آئی)سندھ ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر بابر غوری کی حفاظتی ضمانت کی درخواست منظور کر لی۔سندھ ہائیکورٹ میں بابر غوری کی بیٹی کی جانب سے والد کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ بابر غوری 30 جنوری کو ملک واپس پہنچیں گے۔
، بابر غوری کو نیب نے بھی طلب کر رکھا ہے۔عدالت نے 10 دن کے لیے بابر غوری کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے انسداد دہشتگردی کی عدالت کی جانب سے جاری کردہ ان کے وارنٹ گرفتاری بھی معطل کر دیے۔دوسری جانب ذرائع کے مطابق بابر غوری 30 جنوری کو دبئی سے پاکستان پہنچیں گے، بابر غوری پاکستان پہنچنے کے بعد ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔